Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جی سیون اجلاس میں فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ

جی سیون کے اجلاس میں  فلسطین اور اسرائیل  کے درمیان تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق جی سیون گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل کو منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے قابل بنائے گا۔

اجلاس میں جی سیون رہنماؤں میں اگلے سال سے روسی ہیروں کی درآمد محدود کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے جو  یوکرین جنگ پر روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یکم جنوری تک روس میں تیار اور پروسس شدہ غیرصنعتی ہیروں پر درآمدی پابندیاں متعارف کرائیں گے۔

متعلقہ خبریں