Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قصور؛ تیز رفتاری کے باعث مسافر وین الٹ گئی، 17 افراد زخمی

قصور میں تیز رفتاری کے باعث مسافر وین الٹ گئی جس کے باعث 17 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں فیروزپور روڈ نیولاری کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر وین الٹ گئی جس کے باعث 17 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں