نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان جیت چکا ہے، صرف اس کا اعلان ہونا باقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگرد حملے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں ہمارے پختہ عزم کا ثبوت ہیں۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان جیت چکا ہے، صرف اس کا اعلان ہونا باقی ہے۔۔ دہشتگرد ہاری ہوئی اور ہم جیتی ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگرد حملے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو#BOLNews #AnwarulHaqKakar pic.twitter.com/GXJmSuJma1
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 13, 2023
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارے جوانوں کے جذبے جوان ہیں ، ہمارےکئی ہزار جوان شہید ہوچکے اور کئی ہزار تیار ہیں۔
نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سی ایم ایچ میں جوانوں کوحوصلہ دینےگیا تھا انہوں نے مجھےحوصلہ دیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان جیت چکا ہے، صرف اس کا اعلان ہونا باقی ہے۔
انوار الحق کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ہاری ہوئی اور ہم جیتی ہوئی جنگ لڑرہے ہیں، دہشتگرد ایک حملہ کریں گے تو ہم10 قدم بڑھائیں گے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہےگی، حملہ آور سن لیں یہ جنگ آپ کے ہارنے تک جاری رہےگی۔

















