Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے بھی گیس مزیدمہنگی کرنےکی تیاری

سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنےکی تیاری کرلی گئی ہے، سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نے بھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

اوگرا سوئی سدرن کی گیس سے متعلق قیمتوں پر سماعت کل کراچی میں کرے گا۔

سوئی سددرن نےگیس کی قیمت میں226.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزید اضافہ مانگ لیا جبکہ سوئی سدرن کی گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470 روپے 21 پیسے ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی نئی اوسط گیس قیمت 1696 روپے 39 پیسے مقرر کرنے کی، سوئی سدرن نے رواں مالی سال 47 ارب 77 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔

 درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی کے فرق کی مد میں40 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا گیا۔

 گیس صارفین کیلئے بری خبر؛ نومبر کے بلز نے عوام کی چیخیں نکال دی

آئی ایم ایف کے احکامات کی تابعداری کرتے ہوئے حکومت نے گیس صارفین کو نومبر کے دوگنے بلز بھیج دیئے ہیں،  موجودہ بلز میں گیس کی قیمت میں چار گنا زائد ٹیکسزعائد کیے گئے ہیں۔

گیس میٹر کا کرایہ 40روپے عائد کیا گیا ہے جبکہ فکسڈ چارجز 400روپے عائد کیے گئے ہیں اور جنرل سیلز ٹیکس مختلف بلز کے تناسب سے عائد کیا گیا ہے۔

 صرف 147روپے کی گیس خرچ کرنے والے صارف کو 550روپے کے ٹیکسز بھیجے گئے ہیں جبکہ صرف 147روپے کی گیس خرچ کرنے والے صارف کو 105.79 روپے جی ایس ٹی لگایا گیا ہے۔

نومبر کے گیس بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، پچھلے ماہ جس صارف کا بل 340روپے آیا تھا اب 700روپے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں