Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی صدر جو بائیڈن کے قافلے کو نامعلوم کار نے ٹکر مار دی

امریکی صدر جوبائیڈن کے قافلے کی گاڑی کو  نامعلوم کار نے ٹکر مار دی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن حادثے میں محفوظ رہے ۔

امریکی صدر ان دنوں ولمنگٹن میں انتخابی مہم  کے لیے موجود ہیں۔ جو بائیڈن اور خاتون اول ابھی اپنی مہم کے ہیڈ کوارٹر سے نکلے ہی تھے کہ تصادم ہوا۔

حادثے کے بعد پولیس نے ٹکرمارنے والی کار کو گھیرے میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حادثے سے متعلق مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔

متعلقہ خبریں