Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اردگرد والے چاند پر چلے گئے، ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے، نوازشریف

نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار میں ایک ایسے شخص کو لانا تھا جس کے پلے کچھ نہیں تھا۔ آج دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہورہا ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا کہ اردگرد والے چاند پر چلےگئے، ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے، اقتدار میں ایک ایسے شخص کو لانا تھا جس کے پلے کچھ نہیں تھا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمیں نکالنے کیلئے پانامہ سے اقامہ پرآگئے، ایک شخص کے آنے کے بعد مہنگائی فوری بڑھ گئی، اب ہم کس سے گلہ کریں، آج دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہورہا ہے۔

نوازشریف نے خطاب میں کہا کہ جو جعلی کیسز بنے تھے وہ ختم ہورہے ہیں، جعلی کیسزمیں 150 پیشیاں بھگتیں اور سزا پائی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نکال دیا، مجھے عمر بھر کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔

نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے مذید کہا کہ ن لیگ الیکشن کیلئے بھرپور تیاریاں کررہی ہے،  2017 میں ملک ترقی کررہا تھا، 3 ہفتے سے امیدواروں کے انتخاب پرغورکیاجارہا ہے، جوملک پرگزری اس کا دکھ ہر پاکستانی کو ہے۔

متعلقہ خبریں