Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب سے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ اب تک کی بڑی وکٹ گِرگئی

پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بڑی وکٹ گِرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے گجرات سے سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ اور سابق ایم پی اے چوہدری ارشد نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سید فیض الحسن شاہ نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی سے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کو سزا ملنی چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری ارشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سید فیض الحسن شاہ این اے 70 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے جبکہ چوہدری ارشد گجرات کے حلقہ پی پی 34 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں