نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی جان و مال کا تحفظ میرے ایمان کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بین المذہبی ہم آہنگی تقریب میں شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ مسیحی برادری کوکرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں، اقلیتوں کوحفاظت دینے کا میں بطور وزیراعظم پابند ہوں۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ مسیحوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت بھی ہم پر لازم ہے اور اقلیتوں کی جان و مال کا تحفظ میرے ایمان کا حصہ ہے۔
نگران وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حضرت آدم سے نبی کریم ﷺ تک تمام انبیاکو ماننا فرض ہے، پاکستان ہر طرح کی شدت پسندی کی مذمت کرتا ہے۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہے نفرت پھیلانے کی نہیں، آزادی اظہار رائے اور نفرت کی زبان میں فرق ہوتا ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہندو ، سکھ برادری سمیت تمام اقلیوں کے حقوق برابر ہیں، اقلیتی برادری نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

















