فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جبالیا کیمپ میں اسرائیلی فوج پر حملہ کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کی جانب سے حملے میں اسرائیلی فوج کے میجر سمیت کئی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک روز میں 15 اسرائیلی فوجی مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
القسام بریگیڈ نے جوہرالدیک میں ایک عمارت کے اندر موجود اسرائیلی فوجیوں پر شیلنگ بھی کی جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی فوج کی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔




















