Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

2023 ملکی معاشی طور پر سخت اور غیر معمولی سال قرار

پاکستان بزنس فورم نے سال 2023 کو معاشی طور پر سخت اور غیر معمولی سال قرار دے دیا-

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر چوہدری احمد جواد کا کہنا ہے کہ سال 2023 میں روپیہ  ایک ڈالر کے مقابلے میں 56 روپے تک گرا، روپے کی قدر کو 250 پر فکس کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں نے عوام اور بزنس کمیونٹی کی کمر توڑ کر رکھ دی، رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت کی شرح نمو صرف 2.1 فیصد  رہنے کی توقع ہے۔

چوہدری احمد جواد کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو 2024 میں آئی ایم ایف پروگرام سے گریز کرنا چائیے ورنہ مزید مہنگائی ہوگی۔

پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر چوہدری احمد جواد کا مزید کہنا تھا کہ 2024  میں ملکی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے کر جانا ہوگا، بجلی کا موجودہ ٹیرف بھی کم کرنا پڑے گا ورنہ مزید معاشی بگاڑ پیدا ہوگا۔

متعلقہ خبریں