Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہندوتوا دہشت گردوں نے گوشت کی دکان کے مالک کو دن دیہاڑے قتل کردیا

بھارتی ریاست بہار میں ہندوتوا دہشت گردوں نے گوشت کی دکان کے مالک کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں موٹر سائیکل پر سوار ہندوتوا دہشت گردوں نے افروز کھتری نامی شخص کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول مظفر پور کے علاقے رام باغ چوک میں ایک مٹن کی شاپ چلایا کرتا تھا جب کہ دہشت گردوں نے اسے دکان جاتے وقت نشانے بنایا۔

واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں موٹر سائیکل سوار افراد کو افروز پر گولیاں چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقتول کے رشتہ دار عالم نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ افروز کی مسجد چوک میں مٹن کی دکان تھی۔ وہ گھر سے اپنی دکان کی طرف جا رہا تھا کہ دو حملہ آوروں نے اسے گھیر لیا اور گولیاں مار دیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مقتول کے لواحقین اور رشتہ داروں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں