Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں جنگ جاری رکھنے کیلئے امریکا کی اسرائیل کو مزید ہتھیار دینے کی منظوری

غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے لیے امریکا نے اسرائیل کو مزید ہتھیار دینے کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق کانگریس کی منظوری کے بغیرامریکا نے اسرائیل کو مزید ہتھیار دینے کی ہنگامی منظوری دے دی ہے۔

پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو ہنگامی بنیادوں پر اسلحے کی فروخت کی منظور دی گئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو ایم 107 پروجیکٹائل دینے کی منظوری دی۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو 147 اعشاریہ 5 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار دیے جائیں گے جن میں گولہ بارود اور دیگر فوجی آلات شامل ہیں۔

واضح رہے  کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث 21 ہزار 500 سے زائد افراد  شہید ہوچکے ہیں جن میں 8 ہزار سے زائد بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں