ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے افراد کو 15 روز بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے والوں کیلئے دوبارہ ٹیسٹ کی مدت کم کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ارسال کردی ہے۔
یاد رہے کہ ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے اس سے قبل تین ماہ بعد دوبارہ ٹیسٹ دیتے تھے۔

















