Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری، خان یونس میں کئی عمارتیں تباہ

اسرائیلی فوج نے خان یونس میں زمینی کارروائی کرتے ہوئے کئی عمارتوں کو تباہ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں زمینی کارروائی کرتے ہوئے کئی عمارتوں کو تباہ کردیا جب کہ حملے میں متعدد فلسطینی شہید اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 20 افراد شہید ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف حماس کی کارروائی جاری ہے جس میں متعدد اسرائیلی ٹینکوں اور  بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے جب کہ القسام بریگیڈ نے حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایک بار پھر فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ تنازع کے پھیلاؤ سے پورے خطے کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے جب کہ عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے سے اب تک شہدا کی تعداد 21 ہزار 507 سے تجاوز کرگئی ہے۔

متعلقہ خبریں