Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور کے حلقہ این اے 121 میں ٹکٹ کی تقسیم کا معاملہ، ن لیگ امتحان میں پڑگئی

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 میں ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے پر ن لیگ امتحان میں پڑگئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے،

پارٹی ذرائع کے مطابق شیخ روحیل اصفر لیگی قیادت کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔

شیخ روحیل اصفر نے پارلیمانی بورڈ کے سامنے موقف اختیار کیا کہ حلقہ این اے 121 میرا آبائی حلقہ ہے، میں یہاں سے ہی الیکشن لڑوں گا، آزاد حیثیت میں بھی الیکشن لڑنا پڑا تو لازمی لڑوں گا۔

ن لیگی قیادت شیخ روحیل اصفر اور سردار ایاز صادق کے ایک ہی حلقے سے ٹکٹ کے مطالبے پر امتحان میں پڑگئی ہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ نے سفارش کی ہے کہ این اے 121 میں ٹکٹ کا حتمی فیصلہ قائد نواز شریف خود کریں گے۔

متعلقہ خبریں