Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کم نیند کرنے والی خواتین کے لئے بُری خبر؛ ماہرین نے خبردار کردیا

کم نیند کرنے والی خواتین کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

محققین نے بے خوابی اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان ایک اہم تعلق کا انکشاف کیا ہے جس میں خاص طور پر خواتین شامل ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں معیاری نیند اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ماہرین نے تحقیق کے نتائج میں بے خوابی کی علامات کا سامنا کرنے والے افراد بالخصوص خواتین میں ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کی نشاندہی کی ہے۔

اس تحقیق میں 66,122 شرکاء کی پیروی کی گئی جن کی عمریں 25 سے 42 کے درمیان تھیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ نیند کی دشواریوں میں مبتلا خواتین کے وزن میں اضافہ، کم جسمانی سرگرمی اور ناکافی غذا دیکھنے میں آئی۔

تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا کہ جو خواتین رات 7 سے 8 گھنٹے سے کم سوتی ہیں یا جن کو سونے میں دشواری کا سامنا ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ ہوتا ہے۔