پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن 2024 کے لئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 10 جنوری کو صوابی اور 11 جنوری کو تاندلیاں والا فیصل آباد جبکہ 12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاولپور اور 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان میں جلسہ کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری 14 جنوری کی شام خیرپور میں جلسہ کریں گے جبکہ 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے لئے جائیں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ جبکہ 17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ میں جلسہ کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری 18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ، دادو اور 19 جنوری کو رحیم یار خان اور 20 جنوری کو کوٹ ادو میں جلسہ کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ ہو گا چنیوٹ میں 23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو جلسہ ہو گا۔
بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کو لالہ موسی، 26 جنوری کو ملتان، 27 جنوری کو پشاور، 28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو ضلع کرم اور 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار میں جلسہ کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دو فروری کو دن میں کندھکوٹ ایٹ کشمور اور شکار پور میں جلسے کریں گے جبکہ شام میں جیکب آباد میں جلسہ ہو گا۔
بلاول بھٹو زرداری 3 فروری کو میرپورخاص، چار فروری کو حیدرآباد اور اور پانچ فروری کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 6 فروری کو لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔

















