کندھ کوٹ کے ضلع کونسل ہال الیکشن کمیشن آفس کے کمروں میں گیس لیکیج ہونے سے چار ملازم جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ رات میں پیش آیا جب ملازم کمروں میں سو رہے تھے، ایل پی جی گیس کی لیکیج ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن کمیشن آفیسرمشتاق احمد منگسی، غلام فرید ڈیٹا آپریٹر، عبدالروف سب اسٹیٹ، ماجد حسین خالتی شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں کندھ کوٹ الیکشن افسران کا تعلق لاڑکانہ سے اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔
چاروں ملازمین کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

















