لاہورہائیکورٹ ٹریبونل نے مریم نوازکے حلقہ این اے 119سے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔
لاہورہائیکورٹ کے ٹریبونل نے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔
پی ٹی آئی امیدوارندیم شیروانی نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازکے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
دوسری جانب اپیلٹ ٹربیونل لاہورہائیکورٹ نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں منظورکرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔
جمشید اقبال چیمہ اورمسرت جمشید چیمہ نے این اے 121 اور پی پی 153 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ دونوں میاں بیوی پراشتہاری ہونے کا اعتراض عائد تھا۔

















