Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے ثبوت عالمی عدالت کے سامنے پیش کر دیے

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کے ارتکاب کے الزام میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر مقدمے کے لیے دستاویزات جمع کرائی ہیں۔

استنبول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں دستاویزات زیادہ تر تصاویر فراہم کرتا رہے گا اور مجھے یقین ہے کہ اسرائیل کو سزا سنائی جائے گی، ہم بین الاقوامی عدالت انصاف کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے ججوں سے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کی طرف سے اس کے خلاف لائے گئے نسل کشی کے مقدمے کو ختم کر دیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے ترک صدر کو “ایک ایسے ملک کا سربراہ قرار دیا جس نے ماضی میں آرمینیائی باشندوں کی نسل کشی کی اور اس نے اسرائیل پر “بے بنیاد الزامات” عائد کیے ہیں۔

ادھر جنوبی افریقہ نے اقوام متحدہ کی عدالت سے استدعا کی کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی مہم کو فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کرے۔ جس کے جواب میں اسرائیل نے کہا تھا کہ غزہ میں حماس کے خلاف اس کے حملے کو روکنے کے مطالبات کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل پر اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور اس مقدمے کی سماعت جمعرات سے نیدرلینڈز کے شہر دا ہیگ میں قائم انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ( آئی سی جے) یا بین الاقوامی عدالت انصاف میں جاری ہے۔

متعلقہ خبریں