Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جرمنی نے اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے نسل کشی کے الزام کو مسترد کر دیا

جرمن حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس کے غیر انسانی حملوں کے بعد اسرائیل اپنا دفاع کر رہا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق جرمن حکومت نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت کے سامنے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ‘نسل کشی’ کر رہا ہے۔

جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے ‘غیر انسانی’ حملوں کے بعد اپنا دفاع کر رہا ہے۔

اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے کہا کہ جرمن تاریخ اور شوہ کے انسانیت کے خلاف جرائم کی روشنی میں، جرمن حکومت خاص طور پر (اقوام متحدہ) نسل کشی کنونشن کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے مزید کہا کہ یہ کنونشن بین الاقوامی قانون کے تحت ایک اور ہولوکاسٹ کو روکنے کے لئے ایک مرکزی آلہ ہے، ہم نے ہولوکاسٹ کے بعد 1948 میں دستخط کئے تھے۔

ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے غزہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کے بارے میں بین الاقوامی برادری میں اختلاف رائے کا اعتراف کیا۔

تاہم جرمن حکومت فیصلہ کن اور واضح طور پر عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے الزامات کو مسترد کرتی ہے۔

جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے کہا کہ جرمنی آئی سی جے کے سامنے تیسرے فریق کی حیثیت سے مداخلت کرے گا جس کے تحت ممالک کو کثیر الجہتی کنونشن کے استعمال پر وضاحت طلب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں