جاپان میں پرواز کے دوران کاک پٹ کی کھڑکی میں دراڑ یں پڑنے کے بعد طیارہ واپس جاپان کے ہوائی اڈے پر پہنچ گیا
خلیجی میڈیا کے مطابق جاپان کی آل نپون ایئرویز کے ترجمان نے بتایا کہ بوئنگ 737-800 طیارے کے کاک پٹ کی کھڑکی میں دراڑ یں پائی گئیں جس کے بعد وہ واپس اپنے روانگی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ 1182 تویاما ایئرپورٹ جا رہی تھی لیکن کاک پٹ کے ارد گرد کھڑکیوں کی چار پرتوں میں دراڑ یں پڑنے کے بعد وہ واپس ساپورو نیو چائٹوس ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوئی۔
یہ طیارہ بوئنگ کے 737 میکس 9 طیاروں میں سے ایک نہیں تھا۔ یہ اس وقت سرخیوں میں آئے جب گزشتہ ہفتے الاسکا ایئر لائنز کے ایک نئے طیارے کے کیبن پینل نے فضا میں ہی دھماکہ کر دیا۔
اے این اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دراڑ ایسی چیز نہیں تھی جس سے پرواز کے کنٹرول یا دباؤ پر اثر پڑا ہو۔
امریکی ایوی ایشن ریگولیٹر نے جمعہ کے روز بوئنگ 737 میکس 9 طیاروں کو نئی حفاظتی جانچ پڑتال کے لئے غیر معینہ مدت کے لئے گراؤنڈ کرنے میں توسیع کردی اور اعلان کیا کہ وہ خود بوئنگ کی نگرانی سخت کرے گا۔




















