Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خزانے کی تلاش میں 71 سالہ شہری جان کی بازی ہار گیا

خزانے کی تلاش میں 71 سالہ برازیلین شہری جان کی بازی ہار گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی میونسپلٹی اپاٹینگا سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ جوا پیمنٹا نے خواب دیکھا تھا کہ ان کے گھر کے  باورچی خانے کے زیرِ زمین بہت سا سونا  دفن ہے جسے پانے کیلئے انہوں نے وہاں گڑھا کھودنے کا فیصلہ کیا۔

   جوا پیمنٹا نے اپنے خواب کے بارے میں پڑوسی کو بھی بتایا، پہلے تو پڑوس کی فیملی نے ان کا مذاق اڑایا لیکن بعد میں وہ برازیلین شہری کے ساتھ مل کر کھدائی میں ان کی مدد کرنے پر آمادہ ہو گئے۔

 جوا پیمنٹا نے پڑوس کی فیملی کے ساتھ مل کر 40 میٹر گہرا گڑھا کھودا اور رسیوں کی مدد سے سونا تلاش کرنے کے لیے نیچے اتر گیا۔

بعدازاں 71 سالہ شہری جب 40 میٹر گہرے گڑھے سے باہر نکلنے لگا تو حادثے کے باعث بلندی سے اسی گڑھے میں گر گیا اور اس کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں