Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

8فروری کو نگران سندھ حکومت انتخابات کیلئے تیار ہے، سید احمد شاہ

نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ سید احمد شاہ نے کہا ہے کہ 8فروری کو نگران سندھ حکومت انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ سید احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں فوج اور رینجرز سٹینڈ بائی رہے گی۔

سید احمد شاہ نےکہا کہ ہماری حکومت کو ایک بھی امیدوار کی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے، سندھ میں انتخابات کے حوالے سے تھیریٹس نہیں ہیں، پندرہ کروڑ کے اشتہارات میں نے جاری نہیں کٸے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شفاف الیکشن کروانے پر یقین رکھتے ہیں مٹھی بھر لوگ امن خراب کرنا چاہتے ہیں، شہر کا برا حال ہے، گٹر ابل رہے ہیں، سٹی کالج کے باہر تجاوزات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف مٹھی بھر لوگ ہیں جو خون خرابہ چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہے شہر میں کچھ بہتری لائیں، کوشش کریں گے حیدرآباد دوبارہ روشنیوں کا شہر ہو۔

سید احمد شاہ نےکہا کہ حکومت میں نہیں ہوں گے پھر بھی ایک سوشل پریشر ڈویلپ کر کے رکھیں گے تاکہ شہر بہتر ہوں ، لٹریچر فیسٹیول پہلی بار حیدرآباد لے کر آرہے ہیں جبکہ پبلک اسکول میں لٹریچر فیسٹیول ہوگا اور کوئی ٹکٹ نہیں ہوگا۔

نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ سید احمد شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو نشان نہیں ملا یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، 8فروری کو نگران سندھ حکومت الیکشن کیلئے مکمل تیار ہے،چیف منسٹر سندھ کی ہدایات ہیں کہ جانب داری نہ ہو۔

متعلقہ خبریں