Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غلط انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ سے سیاسی پارٹیاں اور آزاد امیدوار پریشان

اسلام آباد: عام انتخابات کے لئے غلط انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ سے سیاسی پارٹیاں اور آزاد امیدوار پریشان ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بعد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ایف) کے امیدوار نے بھی الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے۔

جے یو آئی ف کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار کو آر او کی جانب سے کتاب کی بجائے ماچس کی ڈبیہ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جے یو آئی کے رہنما سینٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے الیکش کمیشن میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان سے جے یو آئی کے ٹکٹ ہولڈر کو غلط انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔

یاد رہے کہ پی پی پی کے پنجاب سے کئی امیدواروں کو تیر کی بجائے کیتلی، وہیل چیئر جیسے انتخابی نشان الاٹ کیے گیے۔

پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شوکت بسرا کی جانب سے بھی  انتخابی نشان کی تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروائی گئی۔

متعلقہ خبریں