Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھوٹکی میں دو قبائل میں مسلح تصادم، 6 افراد ہلاک

گھوٹکی میں دو قبائل میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دیرینہ دشمنی پردونوں قبائل آمنے سامنے آ گئے، فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد قتل ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

4زخمیوں کی حالت تشویشناک بتاٸی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ۔سندرانی قباٸل کے مسلح افراد نے ساوند قباٸل کے ڈیرے پہ حملہ کیاہے جس کے بعد دونوں قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی ہے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں