سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سب پاکستانیوں کو حقیقی آزادی کے لیے 8 فروری کو نکلنا چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب پاکستانیوں کو حقیقی آزادی کے لیے 8 فروری کو نکلنا چاہیے، نواز شریف شیر بنا بیٹھا مگر اس نے حقیقی شیر کو قید میں ڈال رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف جتنا مرضی زور لگا لے، میں قید میں رہ کر بھی جیت جاوں گی ، حالانکہ ہماری آواز تک بند ہے مگر اس کے باوجود ہم کلین سویپ کریں گے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میرے نوجوان کارکنوں اور آفس کے ملازمین تک کو اٹھا لیا گیا ہے، أنہوں نے پی ٹی آٸی کے پولنگ ایجنٹس کو ڈرانا دھمکانا ہے، کام نہیں کرنے دینا لہذا کارکنوں کو پیغام ہے سب نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔

















