جزائر مارشل میں امریکہ کی اہم فوجی تنصیاب پر طاقتور سمندری طوفان تیز لہروں نے تباہی مچا دی
ایک خوفناک ویڈیو میں اس لمحے کی عکاسی کی گئی ہے جب روئی نامور جزیرے پر واقع امریکی فوجی کھانے کے ہال میں زبردست لہریں اٹھیں، جس سے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق جزائر مارشل میں قائم امریکی فوجی اڈے پر طاقتور سمندری طوفان کی لہریں داخل ہو گئیں، جس کے نتیجے میں جزیرے کے ایک تہائی حصے میں سیلاب آ گیا اور حساس آلات متاثر ہوئے۔
امریکی میزائل اور خلائی تجربات کے لیے استعمال ہونے والے اہم جزیرے پر پیش آنے والے اس واقعے کے بعد سمندر کی سطح میں اضافے اور مزید شدید موسمی واقعات کے امکان کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فوجی اڈے سے تقریبا 80 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے کسی بڑے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ فی الحال نقصان کی حد کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
ایک خوفناک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب روئی نامور جزیرے پر واقع امریکی فوجی عمارت میں سمندر کی لہروں کے باعث دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔
Whoahhh!!!! 🌊
Roi-Namur Island was struck by several substantial waves on Saturday night. It was NOT a tsunami. The powerful waves, driven by cyclonic surges in the open sea, affected the island located in the northern part of the Kwajalein Atoll in the Marshall Islands.
Video… pic.twitter.com/F1jcbmEx8k
— Volcaholic 🌋 (@volcaholic1) January 22, 2024
سمندری پانی پوری عمارت میں پھیل گیا، فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا جبکہ پانی عمارت کی چھت تک جا پہنچا۔
امریکی فوجی اڈے پر بجلی کا نظام بھی متاثر ہو گیا ہے۔
امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 جنوری 2024 کی رات کو موسم کی وجہ سے اٹھنے والی لہروں کے نتیجے میں روئی نامور جزیرے پر سمندر ی پانی بھر گیا۔ یہ جزیرہ جمہوریہ مارشل جزائر میں کوجلین اٹول کا دوسرا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔
امریکی فوج کی گیریژن کے کمانڈر کرنل ڈریو مورگن نے ایک بیان میں کہا کہ روئی نامور کے رن وے کو صاف کرنا اور اس کی حفاظت کا جائزہ لینا ہماری اولین ترجیح ہے۔
کرنل ڈریو مورگن کا کہنا تھا کہ پھنسے ہوئے اہلکاروں کو نکال لیا ہے۔ ایک بار رن وے کھل جانے کے بعد، ہم بحالی کے عمل کو شروع کرنے کے لئے لوگوں اور سازوسامان کو آگے پیچھے منتقل کرسکتے ہیں۔




















