صوبہ پنجاب میں مانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی ہدایات پر مانیٹرنگ افسران نے خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیے ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چکوال کے اسکول ٹیچر ماسٹر انوار کی فوری برطرفی کے احکامات جاری کردیے گئے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چکوال نے سی ای او ایجوکیشن چکوال کو مراسلہ جاری کر دیا ، ماسٹر انوار امیدوار کی انتخابی اور سیاسی سرگرمیوں شریک تھے، این اے 46 اسلام آباد امیدوار انجم عقیل خان کو غیر قانونی کیمپ بنانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔
اس کے علاوہ خانیوال کے امیدواران ایان خان نیازی اور عبدالعلیم خان کو پینافلیکس پر قرآنی آیات درج کروانے پر نوٹس جاری کیا، این اے 155 اور پی پی 205 کے امیدواروں راجہ حیات اور سید مرتضیٰ کو پینا فلیکس آویزاں کرنے پر نوٹس جاری کیے گے۔
پی پی 31 اور 34 گجرات میں قیصرہ الہٰی اورسمیرا الہٰی کو بھی نوٹس جاری ہوئے، ملتان پی پی 216 اور217 میں امیدواران رائے منصب اور ملک طاہر ڈوگر کو نوٹس جاری کیے گئے۔
علاوہ ازیں پی پی 41 منڈی بہاء الدین سے بسمہ ریاض کو اوورسائز پینا فلیکس لگانے پر نوٹس جاری ہوئے، ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی طرف سے مختلف امیدواران کو وارننگ جاری کی گئی۔

















