Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی زیر صدارت اہم اجلاس

عام انتخابات برائے 2024 کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ 

اجلاس میں تمام ریٹرننگ افسران، پولیس اور حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز اور دوران انتخابات ڈیوٹی پرمامور پاک آرمی کے کمانڈنگ افسران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں الیکشن ڈے اوراس سے قبل ممکنہ تھریٹس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام حساس پولنگ اسٹیشنز کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق پاک آرمی، پاکستان رینجرز، حساس ادارے اور پولیس مل کر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں