انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حسنین شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خانیوال کے حلقے پی پی 206 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار حسنین شاہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار حسنین شاہ کی گرفتاری کی تصدیق ان کے بیٹے ذوالقرنین نے کی ہے۔
دوسری جانب حسنین شاہ کی گرفتاری کے حوالے سے تھانہ کہنہ پولیس کا کہنا ہے کہ پیر حسنین شاہ کی گرفتاری کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

















