Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

76 برس سے کشمیریوں کی نسل کشی کا بدترین سلسلہ جاری

سری نگر: 1947 سے اب تک بھارت کشمیر میں ڈھائی لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 1989 سے اب تک 96 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں، اب تک 23 ہزار کشمیری خواتین بیوہ اور ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں۔

1990 میں ہنڈواڑہ، تینج پورہ اور زکورہ، 1993میں سوپور، لال چوک اور بیجی بہارہ جب کہ 1994 میں کپواڑہ میں قتل عام کے ذریعے ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

بھارتی فوج کشمیر میں 11 ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی جب کہ 7 ہزار سے زائد ماورائے عدالت قتل کرچکی ہے۔

06 جنوری 1993 کو سوپور میں 43 کشمیریوں کو شہید 300 دکانوں کو نظر آتش اور 100 سے زائد گھروں کو مسمار کردیا گیا۔ 27 جنوری 1994 کو کپواڑہ میں 27 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

06 جولائی 2016 کو برہان وانی کی شہادت کے بعد 200 سے زائد لوگوں کو احتجاج کے دوران شہید کردیا گیا۔

یاد رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو دس لاکھ فوج کے ذریعے چھاؤنی میں تبدیل کرچکا ہے جب کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کشمیریوں کے قتل عام کی بارہا مذمت کرچکے ہیں۔

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے ذریعے تحریک آزادی کو دبانا چاہتا ہے، 15 اگست 2019 کو جینوسائیڈ واچ نے کشمیریوں کی نسل کشی پر الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں