کراچی پولیس نے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کردیا۔
کراچی میں عام انتخابات کے دوران پولنگ کے موقع پرسیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر5 ہزار 91 پولنگ اسٹیشنز حساس قراردے دیے گئے، سیکیورٹی آرڈرکے مطابق 46 ہزار 78 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
پولیس حکم نامے کے مطابق 35 ہزار544 پولیس افسران و اہلکارپولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہونگے، 3 ہزار 892 پولیس افسران و اہلکارکوئیک رسپانس ڈیوٹی انجام دیں گے، 4 ہزار210 پولیس افسران و اہلکاراضافی نفری کے طور پر موجود رہیں گے۔
سیکیورٹی آرڈر کے مطابق عام انتخابات کی ہولنگ کے لئے شہر میں 5 ہزار 409 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، مجموعی پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 ہزار 33 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا، 3 ہزار8 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں۔
شہرمیں خطرے سے پاک پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 308 بتائی گئی ہے، سیکیورٹی آرڈر کے مطابق ہولنگ اسٹیشنز پر طے شدہ فارمولے کے تحت پولیس تعینات کی جائے گی۔
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپر8، حساس پولنگ اسٹیشنز پر6 اورنارمل پولنگ اسٹیشنز پر4 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 16 ہزار 264 افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
حساس پولنگ اسٹیشنز پر 18 ہزار 48 افسران و اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ نارمل پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی صرف 1 ہزار 232 پولیس افسران اور اہلکاروں کے سپرد ہوگی۔

















