Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میرپورخاص؛ پیپلز پارٹی امیدوار ذوالفقار شاہ پر فائرنگ، ہسپتال منتقل

میرپورخاص بائی پاس میں پیپلز پارٹی امیدوار ذوالفقار شاہ پر فائرنگ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار ذوالفقارشاہ پر میرپورخاص بائی پاس میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ذوالفقار علی شاہ کندھے پر گولی لگنے کے باعث زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔

ذوالفقار شاہ پرمجموعی طور پر 6 سے 7 فائر کئے گئے۔

واضح رہے کہ ذوالفقار شاہ پی ایس 46 سے پی پی پی کے امیدوار ہیں۔

متعلقہ خبریں