Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان ’ٹاکسک‘ فلم میں کام کریں گے؟

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے مبینہ طور پر جنوبی ہند کی فلم ’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گراؤن اپس‘ میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

‘ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گراؤن اپس’ جس میں KGF اداکار یش ایک اہم کردار کریں گے جبکہ گیتو موہنداس کی ہدایت کاری میں بننے والی گینگسٹر ایکشن فلم پہلے ہی خبروں کی زینت بن چکی ہے کیونکہ اس پراجیکٹ میں شاہ رخ خان کو ایک مختصر کردار کے لیے شامل کیے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ یش اور گیتو موہن داس نے شاہ رخ خان کو پیشکش کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان پندرہ دن میں اس منصوبے کے بارے میں اپنا فیصلہ بتائیں گے تاہم، اداکار اور نہ ہی ان کی ٹیم نے قیاس آرائیوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ تبصرہ کیا ہے۔

دوسری جانب ’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گروون – اپس‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ یہ فلم 10 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کنگ خان 2023 میں باکس آفس کی کامیاب فلموں ’پٹھان،‘ ’جوان،‘ ’ٹائیگر 3‘ اور ’ڈنکی‘ میں نظر آئے تھے اور سال 2024 کے لیے ان کی واحد باضابطہ اعلان کردہ فلم ’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘ ہے جس میں وہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔