کراچی میں انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں، شہر کے 7 اضلاع میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کے لیے 9 سینٹرز قائم کردیے گئے۔
ضلع کورنگی کی 3 قومی اور 7 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 2 سینٹرز قائم کیے گئے۔
گورنمنٹ گرلز کالج ڈھائی نمبرسے 2 قومی اور 5 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے پولنگ اسٹیشن کے لیے سامان کی ترسیل ہوگی۔
گورنمنٹ گرلز کالج ڈھائی نمبرسے این اے 233 اور 234 کے لیے سامان کی ترسیل ہوگی۔ گورنمنٹ گرلزکالج ڈھائی نمبر سے پی ایس 92، 93 ،94 ،95 کے تمام پولنگ اسٹیشن کے لیے سامان کی ترسیل ہوگی۔
گورنمنٹ گرلز کالج ڈھائی نمبر سے پی ایس 96 کے کچھ پولنگ اسٹیشن پر بھی یہی سے سامان کی ترسیل ہوگی جبکہ ضلع کورنگی دوسرا سینٹرسپیرئیر کالج شاہ فیصل میں قائم کیا گیا۔
سپیرئیر کالج سے قومی اسمبلی کی نشست این 232 کے سامان کی ترسیل ہوگی، سپیرئیر کالج سے پی ایس 90 اور 91 کے تمام پولنگ اسٹیشن پر سامان کی ترسیل ہوگی۔ سپیرئیر کالج سے شاہ فیصل کالونی میں قائم پی ایس 96 کے بقایا پولنگ اسٹیشن کے لیے بھی سامان کی ترسیل کی جائے گی۔
ضلع کورنگی کے دونوں سینٹرز پر ہیلتھ کیمپ بھی قائم کیے گئے، سینٹرز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات سامان کی ترسیل کے لیے موجود ہیں۔
ریٹرننگ افسر کے کے مطابق اب سے کچھ دیر بعد سامان کی ترسیل کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
ضلع شرقی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل ایکسپو سینٹر سے ہوگی، ضلع کیماڑی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سائٹ سے ہوگی۔
ضلع ملیرمیں پولنگ کے سامان کی ترسیل ڈی سی ملیر کے دفتر سے ہوگی جبکہ ضلع غربی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل ڈی سی غربی کے دفتر سے ہوگی۔ ضلع وسطی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل گورنمنٹ کمپری ہینسیو اسکول نارتھ ناظم آباد سے ہوگی۔
ضلع جنوبی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل گورنمنٹ کامرس کالج پی آئی ڈی سی اور چرچ مشنری اسکول نشتر روڈ سے ہوگی، پولنگ کا سامان ریٹرننگ افسران کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
پولنگ کے سامان کی ترسیل کل صبح سے ڈسپیچ سینٹر سے شروع ہوگی۔

















