Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان کے دو اضلاع میں دھماکے، 26 سے زائد افراد جاں بحق

بلوچستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بڑے دھماکے ہوئے جس میں چھبیس سے زاید افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکہ پشین کے علاقے خانوزئی میں آزاد امیدوارو سابق صوبائی اسفند یار کاکڑ کے انتخابی دفترپرجبکہ دوسرا قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علما اسلام کے امیدوارمولاناعبدالواسع کے دفتر کے قریب ہوا۔

خانوزئی اورقلعہ سیف اللہ میں ہونے والے دھماکوں میں جابحق افراد کی تعداد 26 سے زائد ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنرقلعہ سیف اللہ نے تصدیق کی ہے کہ قلعہ سیف اللہ دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، متعدد افراد زخمی ہیں جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے میں مزید افراد کی اموات کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق پی بی 3 قلعہ سیف اللہ پر جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع دفتر میں موجود نہیں تھے۔ دونوں دھماکوں کے بعد بلوچستان صوبہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

نگراں صدرمملکت اور نگراں وزیراعظم نے دھماکوں کی مذمت کی ہے

الیکشن کمیشن نے دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

نگران وزیر داخلہ بلوچستان میرزبیر جمالی نے واقعات کو نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرسے رپورٹ طلب کرلی اوراپنے بیان میں کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے۔ اتحاد اور اتفاق سےدشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اس طرح کے حملے سے انتخابی عمل متاثر نہیں ہو گئی

دوسری طرف نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے میڈیا کو بتایا کہ آخری دہشت گرد کےخاتمےتک جنگ جاری رہے گی، عام انتخابات ہر صورت ہوں گے۔

متعلقہ خبریں