الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے موقع پر چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی کہ 8 فروری کو پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر کی حدود میں کسی قسم کی مہم پر پابندی ہو گی، ووٹرز کو ووٹ کیلئے قائل کرنے ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی التجا کرنے اور کسی خاص امیدوار کے لئے مہم چلانے پر پابندی ہو گی۔
مراسلے کے مطابق 100 میٹر کے اندر نوٹس علامات بینرز یا جھنڈے لگانے پر مکمل طور پر پابندی ہو گی، امیدوار دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر اور گنجان آباد شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگا سکیں گے، تمام مانیٹرنگ ٹیموں کو پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

















