Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے صحافیوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صحافیوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی فرد الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر پولنگ عمل کی کوریج نہیں کرے گا، جاری کردہ ایکریڈیشن کارڈ کے بغیر کوریج نہیں کر سکے گا، ایکریڈیشن کارڈ ہولڈر کوریج کے دوران ایکریڈیشن کارڈ نمایاں جگہ پر آویزاں کرے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق کوریج کے دوران میڈیا نمائندگان مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں گے، میڈیا نمائندگان آئین قانون اور اخلاقی اقدار کی پاسداری کا مظاہرہ کریں گے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن ایکریڈیشن کارڈ منسوخ کر سکتا ہے، صحافی پولنگ اسٹاف سیکیورٹی اداروں کے طلب کرنے پر کارڈ دکھانے کا پابند ہو گا۔

متعلقہ خبریں