پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر خان نے بڑا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپکے سامنے کچھ حقائق رکھنے جا رہے ہیں، آج پاکستان کی جمہوریت کا اہم ترین دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تین اسمبلیوں کو ختم کرتے ہوئے نئے انتخابات کی جانب بڑھے، سپریم کورٹ کی مداخلت سے 8 فروری انتخابات کا فیصلہ ہوا۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی کہ 2 بجے تک نتائج دیتے، صبح دس بجے تک نتائج کا عمل ہر صورت مکمل ہونا چاہیے تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا کہ رزلٹ کو روکنے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوتی ہے، پولنگ کا وقت 5 بجے تک تھا جسے آگے نہیں بڑھایا گیا۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری بھی پوری نہ کر سکا۔

















