Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این اے 15 سے نوازشریف کی شکست؛ ریٹرننگ افسر کو حتمی نتیجے سے روک دیا

اسلام آباد: این اے 15 مانسہرہ سے میاں نواز شریف کی شکست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسر کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کی سماعت کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز کے وکیل نے کہا کہ ہمیں این اے 15 مانسہرہ کے 125 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 نہیں ملے، کالا ڈھاکہ کا علاقہ انتہائی پسماندہ اور برفباری والا علاقہ ہے۔

وکیل نے کہا کہ پریزائڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا تھا، شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، اس حلقے میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے، فارم 45 کی بغیر فارم 47 جاری نہیں ہوسکتا۔

سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ریٹرننگ افسر بے ہوش اور اسپتال میں ہے۔

ممبر کے پی نے کہا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں کے الیکشن شفاف نہیں ہوا؟ جس پر وکیل نواز شریف نے کہا کہ اس حلقے کا الیکشن شفاف نہیں ہوا۔

وکیل نے استدعا کی کہ این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نوٹیفکیشن روکا جائے، تاہم ریٹرننگ افسر این اے 15مانسہرہ کا جاری فارم 47 درست نہیں ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تین حلقوں این اے 46,47,48 اور حلقہ این اے 15مانسہرہ کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیے اور متعلقہ آروز اور امیدواران کو نوٹس جاری کردیے۔

متعلقہ خبریں