ہمارے جسم کو کس قدر سورج کی روشنی کی ضرورت ہے، اس کا انحصار ہماری صحت، عمر اور جلد کی صحت پر منحصر ہے۔
لیکن کیا آپ دوسرے وقت سے زیادہ صبح کے وقت حاصل کی جانے والی دھوپ کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرے
طلوع آفتاب کے وقت دھوپ لینے سے آپ کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پوری ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہڈیاں اور جوڑ مضبوط ہوتے ہیں۔
ذہنی صحت
صبح کی دھوپ ذہنی صحت کیلئے بھی فائدے مند ہوتی ہے کیونکہ دھوپ ذہنی تناؤ کو دور کرتی ہے۔
اس کے علاوہ دھوپ موڈ کو خوشگوار بھی بناتی ہے جبکہ نیند میں بھی بہتری لاتی ہے۔
جسم میں طاقت کو بڑھائے
صبح کی دھوپ آپ کے جسم کی طاقت کو بھی بڑھاتی ہے جس سے آپ دن بھر متحرک رہتے ہیں اور کمزوری کا احساس ختم کرنے میں بھی صبح سویرے کی دھوپ مددگار ہوتی ہے۔
جلد کو صحت مند بنائے
صبح کی دھوپ جلد پر پڑنے سے وٹامن ڈی تو حاصل ہوتی ہے جس سے جلد کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے اور رنگت بھی نکھرتی ہے۔
قوتِ مدافعت کو مضبوط بنائے
صبح کے وقت دھوپ لینے سے قوت مدافعت بھی مضبوط ہوتی ہے جو آپ کو پھیلنے والے موسمی انفیکشنز اور بیکٹیریا سے بچاتی ہے۔




















