پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
پرویز خٹک نے اپنا استعفیٰ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کو بذریعہ جنرل سیکرٹری بھجوادیا ہے جب کہ ان کا استعفی بھی ٰقبول کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پرویزخٹک کا کہنا ہے کہ استعفیٰ صحت کے مسائل کی بنا پر دیا ہے جب کہ اپنا استعفیٰ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو سیکرٹری جنرل کے ذریعے بھجوادیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پرویز خٹک کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ سے استعفے کی خبر سامنے آئی تھی جس کی انہوں نے بعد میں خود تردید کردی تھی۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک کو عام انتخابات 2024 میں ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

















