پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں حکومت سازی میں مشکلات کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی کے وزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدواروں پر تحفظات اٹھنے لگے۔
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے نواب ثنا اللہ زہری، سرفراز بگٹی پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ پیپلزپارٹی کے کچھ ارکان ثنا اللہ زہری، سرفراز بگٹی کی نامزدگی پر برہم کا اظہار کیا۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی جیالوں کی جگہ نئے شامل ہونے والوں کی نامزدگی افسوسناک ہو گی، ثنا اللہ زہری، سرفراز بگٹی کی نامزدگی پر ووٹوں کی تقسیم کا خدشہ ہے۔
پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے شدید نالاں ہے، ثنا اللہ زہری پی پی بلوچستان میں اپنی جگہ بنانے میں تاحال ناکام ہیں۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ثنا اللہ زہری کا بطور وزیراعلیٰ بلوچستان پیپلزپارٹی سے رویہ امتیازی تھا، وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے ن لیگ کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے۔
پی پی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سنیئر اراکین کی موجودگی میں سرفراز بگٹی کی نامزدگی افسوسناک ہو گی، سرفراز بگٹی کا جارحانہ طرز سیاست پیپلزپارٹی سے یکسر مختلف ہے۔
پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان جارحانہ طرز سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، بلوچستان کو مفاہمت پسند وزیراعلیٰ کی ضرورت ہے۔
پی پی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل گھمبیر، احتیاط سے چلنے کی ضرورت ہے، آئندہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو حالات کے مطابق فیصلے کرنا ہونگے۔

















