Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید الفطر پر چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

عید الفطر پر چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کا آغاز 12 مارچ بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے، اس بار توقع کی جا رہی ہے کہ رمضان  30 دن کا ہوگا۔

اس حوالے سے یو اے ای کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس 10 مارچ کو متوقع ہے، رواں برس روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 45 منٹ سے 14 گھنٹے 25 منٹ تک ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے اعلان کردہ تعطیلات کی فہرست کے مطابق رہائشیوں کو عید الفطر منانے کے لیے 29 رمضان سے 3 شوال تک چھٹی ملے گی۔

 یاد رہے کہ اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو یہ چھٹیاں 4 دن کی ہوں گی جس کا امکان بہت کم ہے۔

متعلقہ خبریں