متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ماہرین فلکیات کے بقول ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہوگا اور اس برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا قوی امکان ہے۔
اگر رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہوا تو متحدہ عرب امارات میں عید کی تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہوں گی اور اگلے روز اتوار کو بھی ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔
اس کے برعکس اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو یہ چھٹیاں 4 دن کی ہوں گی جس کا امکان بہت کم ہے۔




















