Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانیوں کی پسندیدہ دال کونسی ہے؟ سروے رپورٹ جاری

کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستانیوں کی پسندیدہ دال کونسی ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

اس حوالے سے گیلپ پاکستان نے سروے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق21 فیصد افراد نے ماش کی دال کو اپنی پسندیدہ دال کہا ہے۔

 سروے میں 17 فیصد پاکستانیوں نے چنے کی دال کو پسندیدہ قرار دیا،14 فیصد نے دال مونگ اور 8 فیصد نے مسور کی دال کو چنا جب کہ 4 فیصد نے لوبیا کو  پسندیدہ قرار دیا۔

جاری کردہ سروے میں6 فیصد نے سب دالوں کو  پسندیدہ کہا، البتہ 4 فیصد افراد  ایسے نظر آئے جنہوں نےکہا کہ انہیں کوئی بھی دال پسند نہیں۔

متعلقہ خبریں