شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 1 سپاہی شہید ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی زخمی بھی ہوا ہے۔

















