پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ منظور کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق نے بھی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے کر رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔

















