Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا

 مسلم لیگ ن نے قائد ایوان کے انتخاب کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح ہو گا، ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی روم میں ہوگا۔

نوازشریف پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں